اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 24 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 258.94 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔

عارف حبیب کی پی آئی اے کے بعد بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کی تیاری، شپنگ سیکٹر پر نظریں مرکوز

تعلیمی اداروں کے اطراف کی جانے والی کارروائیوں میں ساہو چوک ملتان کے قریب ایک ملزم کے بیگ سے 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں کی تفصیل کے مطابق گلبرگ لاہور میں واقع ایک کوریئر آفس میں ریاض جانے والے پارسل سے کتابوں میں چھپائی گئی 2.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں دبئی جانے والے پارسل سے کتابوں میں جذب شدہ 765 گرام آئس پکڑی گئی۔

شاہ جمال روڈ لاہور پر واقع کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 6.72 کلوگرام وزنی 67 ہزار 200 والیم گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ جی ٹی روڈ لاہور پر واقع کوریئر آفس میں کراچی سے آنے والے پارسل سے 20.16 کلوگرام والیم گولیاں برآمد کی گئیں۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک گاڑی سے 15.6 کلوگرام افیون برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب گاڑی سے 10.8 کلوگرام چرس برآمد ہونے پر دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح فتح جنگ ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

مزید برآں ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب کارروائی کے دوران 198 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.52.04 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.52.05 PM WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.52.05 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.52.05 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.52.05 PM 3 WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.52.06 PM WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.52.06 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.52.06 PM 2

69 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!