کراچی: ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری کا آغاز، ٹریفک اور مال برداری کے مسائل حل ہوں گے

کراچی: ملک میں مال برداری کے نظام اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے خوشخبری ہے۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے کراچی کے علاقے پِپری میں ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا ہے۔

کراچی: صدر میں پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 مقدمات درج

کراچی بندرگاہ پر کنٹینروں کے رش کی بڑی وجہ ریل کے ذریعے مال برداری کے مؤثر نظام کا نہ ہونا ہے، جس کے باعث ترسیل کے عمل میں سست روی اور معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ این ایل سی کا یہ منصوبہ ان مسائل کا دیرپا حل فراہم کرے گا اور کراچی کی ٹریفک و ترسیلی نظام کو مؤثر بنائے گا۔

ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے سنگِ بنیاد رکھنے کے لیے شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی اور ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان احمد بن سولیم مہمانِ خصوصی تھے۔

این ایل سی نے منصوبے کی تکمیل کے لیے 400 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو شامل کیا ہے، جسے مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ چار ماہ کے اندر مکمل ہونے کا ہدف ہے، جس کے بعد کراچی میں مال برداری کی رفتار اور ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک پِپری کا آغاز، ٹریفک اور مال برداری کے مسائل حل ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!