کراچی: صدر میں پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 مقدمات درج

کراچی: صدر کے مصروف تجارتی علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے والا پارکنگ مافیا آخرکار قانون کے شکنجے میں آ گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر حاظم بھنگوار نے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مزید 12 مقدمات درج کروائے۔

پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان دورہ، رائل نیوی آف عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشق

ذرائع کے مطابق ریگل چوک، عبداللہ ہارون روڈ اور اطراف میں پارکنگ مافیا شہریوں سے غیر قانونی فیس وصول کر رہا تھا اور مزاحمت پر بدسلوکی اور دھمکیوں کے واقعات بھی سامنے آ رہے تھے۔

حاظم بھنگوار نے پریڈی تھانے میں ٹریفک پولیس کی مدعیت میں پارکنگ مافیا کے کارندوں کے خلاف مقدمات درج کروائے اور کہا کہ شہریوں کی شکایات طویل عرصے سے موصول ہو رہی تھیں، لیکن مافیا کسی کو خاطر میں نہیں لا رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ نے صدر جیسے تاریخی اور تجارتی مرکز کو یرغمال بنا رکھا تھا، جس سے شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ "شہریوں کو غیر قانونی طور پر لوٹنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ تجاوزات اور پارکنگ مافیا از خود اپنا قبلہ درست کر لے۔”

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کے واضح احکامات ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور صدر سمیت پورے شہر میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

شہری حلقوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پارکنگ مافیا کے سرغنوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے تاکہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو سکے۔

One thought on “کراچی: صدر میں پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 مقدمات درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!