کے ایم سی ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں مبینہ کرپشن، نیب کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی کو نوٹس

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کے ایم سی ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں مبینہ میگا کرپشن کے معاملے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نیب نے 2020 سے 2025 کے دوران مکمل کیے گئے اور جاری پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

کراچی: سیاسی جلسے کے دوران صحافیوں پر تشدد، میڈیا آلات میں توڑ پھوڑ پر سی آر اے کی شدید مذمت

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ نوٹس ہمیں موصول ہوا ہے اور جو بھی تفصیلات نیب نے طلب کی ہیں، ان کے جوابات جمع کروائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو الزام لگایا گیا ہے، ایسا کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ "اتنے عرصے کے بعد شہر میں کام شروع ہوا ہے، اور اس سال اربوں روپے کی سرمایہ کاری شہر میں کی جائے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ بجائے اس کام کو سراہا جانے کے، ہمیں نوٹس بھیج دیا گیا، لیکن کوئی مسئلہ نہیں، ہم جواب دے دیں گے۔

میئر کراچی نے زور دے کر کہا کہ "جو شخص کام کرتا ہے اس سے پوچھا جاتا ہے، اور جو کام نہیں کرتا اس سے سوال جواب نہیں کیا جاتا۔ ہماری نیت صاف ہے اور اللہ خیر کرے گا۔”

نیب کے مطابق یہ نوٹس کے ایم سی ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں میگا کرپشن کی شکایت موصول ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ ادارہ میئر کراچی سے تمام مکمل اور جاری پروجیکٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد کارروائی کرے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کے ایم سی ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں مبینہ کرپشن، نیب کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی کو نوٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!