پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے 100 فٹ روڈ، یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کر لیں۔
ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
رینجرز حکام کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاء میں ایرانی ٹائل پٹی، برتن، کریم، ایرانی کیک، خشک دودھ، نمک، ٹائرز اور کپڑا شامل ہیں۔ یہ تمام نان کسٹم پیڈ سامان مختلف گوداموں میں چھپایا گیا تھا جس کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ برآمد شدہ اشیاء کو 17 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاکستان رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔