ملیر کینٹ پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ ملیر کینٹ کی حدود میں کی گئی۔
لاڑکانہ میں منشیات مافیا کے بڑے نیٹ ورک کا خاتمہ، لیڈی کانسٹیبل سمیت 5 ملزمان گرفتار
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 520 گرام چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کی شناخت طارق علی ولد علی ڈنو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔