لاڑکانہ میں منشیات مافیا کے بڑے نیٹ ورک کا خاتمہ، لیڈی کانسٹیبل سمیت 5 ملزمان گرفتار

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے لاڑکانہ میں منشیات مافیا کے بڑے گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی لاڑکانہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم کے خلاف مجموعی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے بلغاریہ کا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا متعارف

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے منشیات کے ایک منظم اور بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کارروائی کے دوران پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں چھاپے مار کر دو کلو سے زائد آئس اور بارہ کلو سے زائد چرس برآمد کی۔

گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش خالد ابڑو، سلیم پتافی، کامران عرف ودھایو ابڑو، لیڈی کانسٹیبل نازیہ کورائی اور اس کی والدہ فرزانہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چند دیگر ساتھی منشیات پھینک کر فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

تحقیقات کے مطابق یہ کارروائی وفاقی سول حساس ادارے کی معاونت سے کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل نازیہ کورائی پولیس وردی کی آڑ میں صوبے کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھی، جبکہ اس کی والدہ بھی اس نیٹ ورک کا فعال حصہ تھی۔

یہ کارروائی ڈی ایس پی عاقل فہد ارشاد مغل اور انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر ارشد محمود ملک کی نگرانی میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے انجام دی، جس نے قلیل مدت میں پورے نیٹ ورک کو توڑ دیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاڑکانہ کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “لاڑکانہ میں منشیات مافیا کے بڑے نیٹ ورک کا خاتمہ، لیڈی کانسٹیبل سمیت 5 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!