کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ضلع دادو میں 6 جنوری کو ہونے والے پولیس مقابلے کی باقاعدہ اور شفاف تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
حب ریور روڈ پر بڑی کارروائی، مسافر بس سے ساڑھے چار کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار
آئی جی سندھ کی ہدایت پر ایس ایس پی حیدرآباد کو اس معاملے کا انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے، جنہیں 10 یوم کے اندر مکمل تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق انکوائری افسر پولیس مقابلے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور اس بات کا تعین کریں گے کہ مقابلہ کن حالات میں پیش آیا۔ اس کے علاوہ مبینہ ملزم کے مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے ریکارڈ اور مقدمات کی تفصیلات بھی جانچ کا حصہ ہوں گی۔
آئی جی سندھ نے واضح کیا ہے کہ پولیس مقابلوں سے متعلق شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور حقائق سامنے لائے جائیں گے۔