اسلام آباد: عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے اسے خطے میں مرکز نگاہ بنا دیا ہے۔ جریدے کے مطابق چین نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار، بہترین سفارتی حکمت عملی اور عالمی سطح پر قومی معاملات میں یکساں مؤقف کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔
کراچی: بریگیڈ پولیس کی کارروائی، دو اسٹریٹ کرائم ملزمان گرفتار
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور سرحدوں سے باہر بھی مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک تصور کرتا ہے۔ امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کے باوجود پاک-چین دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور چین پاکستان کے عالمی اور علاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین نے پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کشمیر کے مسئلے کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ چین نے افغان حکومت پر اعتدال پسندی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔
رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی حمایت پاکستانی مؤقف کی بھرپور توثیق ہے۔
