کراچی: بریگیڈ پولیس کی کارروائی، دو اسٹریٹ کرائم ملزمان گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کی ہدایت پر بریگیڈ پولیس نے شاہراہِ قائدین پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

وزیر داخلہ کی ہدایت: انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری

ملزمان کی شناخت کفایت شاہ اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو شہر میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور وارداتوں کے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: بریگیڈ پولیس کی کارروائی، دو اسٹریٹ کرائم ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!