میٹرک بورڈ کے تحت ہفتۂ طلبہ، نامزدگی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر بورڈ کے ریسرچ سیکشن کے تحت منعقد ہونے والے ہفتۂ طلبہ کے لیے نامزدگی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع اور پروگرام کے شیڈول میں ترمیم کر دی گئی ہے۔

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

سیکریٹری بورڈ کے مطابق ہفتۂ طلبہ کا آغاز اب بروز منگل 20 جنوری 2026 سے بورڈ کی سماعت گاہ میں ہوگا، جبکہ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق 20 جنوری کو انگریزی تقاریر، 21 جنوری کو اردو تقاریر، 22 جنوری کو سندھی تقاریر، 26 جنوری کو مقابلۂ حسنِ قرأت، 27 جنوری کو مقابلۂ حسنِ نعت خوانی اور 28 جنوری کو مقابلۂ ملی نغمات منعقد ہوں گے۔ سیکریٹری بورڈ کے مطابق تمام مقابلہ جات صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے پیش نظر طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کے لیے شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترمیم شدہ شیڈول اور نامزدگی فارم بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک اکاؤنٹ پر دستیاب ہیں، جبکہ بورڈ کے ریسرچ سیکشن سے بھی فارم حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “میٹرک بورڈ کے تحت ہفتۂ طلبہ، نامزدگی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!