وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ بلوچستان کی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور صوبے میں جاری و آئندہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس موقع پر بلوچستان میں دانش اسکول، نیشنل ہائی وے این-25 سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جبکہ کئی منصوبوں کا باضابطہ افتتاح بھی کریں گے۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیم، انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانا ہے۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے عزم کا عملی اظہار ہے۔
