کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کا بڑا کریک ڈاؤن، صدر میں تجاوزات اور پارکنگ مافیا کے خلاف تاریخی آپریشن

کراچی میں کمشنر کراچی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر صدر (اضافی چارج) حازم بھنگوار کی قیادت میں صدر کے حساس اور مصروف ترین علاقوں تانگہ اسٹینڈ اور کوآپریٹو مارکیٹ میں تجاوزات اور پارکنگ مافیا کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن آپریشن کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ کوئٹہ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد

آپریشن رات گئے شروع ہوا جو علی الصبح تک بلا تعطل جاری رہا۔ اس کارروائی میں ٹریفک پولیس، کے ایم سی انتظامیہ اور مختارکار نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات پر قائم غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تانگہ اسٹینڈ کے علاقے میں طویل عرصے سے قائم ناجائز پارکنگ، غیر قانونی اسٹینڈز اور سڑکوں پر قبضے شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنے ہوئے تھے۔ آپریشن کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کلیئر کر دیا گیا، جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

اسی طرح کوآپریٹو مارکیٹ کے اطراف میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی جہاں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار نے کہا کہ صدر میں تجاوزات اور پارکنگ مافیا کے خلاف یہ ایک تاریخی آپریشن ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شہری حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے مسلسل آپریشنز سے صدر سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی نظم و ضبط بہتر ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

WhatsApp Image 2026 01 08 at 2.10.17 PM

WhatsApp Image 2026 01 08 at 2.10.18 PM

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!