اسلام آباد: پاکستان اسٹیل ملز میں چوری کے خلاف کارروائیاں، اسٹینڈنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس، پولیس کارکردگی پر اطمینان

اسلام آباد: اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کی سب کمیٹی کا پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملیر پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایس ایس پی ملیر عبدالخالق نے کمیٹی کو اپنی رپورٹس پیش کیں۔

کیماڑی: دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی چوری کرنے والا گروہ گرفتار، نقدی برآمد

رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران پولیس نے پاکستان اسٹیل ملز میں چوری کے واقعات پر 55 مقدمات درج کیے اور 250 افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد میں پولیس اہلکار، پاکستان اسٹیل ملز کے افسران اور دیگر ملازمین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 60 ہزار 420 کلوگرام لوہا اور تانبا برآمد کیا گیا، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ اجلاس میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ پاکستان اسٹیل ملز میں ہونے والی چوریوں میں ایک منظم گروہ ملوث ہے۔

سب کمیٹی نے ملیر پولیس کی کارروائیوں اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مؤثر قرار دیا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد: پاکستان اسٹیل ملز میں چوری کے خلاف کارروائیاں، اسٹینڈنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس، پولیس کارکردگی پر اطمینان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!