امریکی کارروائی میں ہلاک فوجی اہلکاروں کے نام جاری وینزویلا اور کیوبا کا اعلان

وینزویلا اور کیوبا نے امریکی فوجی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اپنے 55 فوجی اہلکاروں کے نام باضابطہ طور پر جاری کر دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات منظرِ عام پر لائی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی تبدیلی یا ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش کی خبریں بے بنیاد قرار

میڈیا کے مطابق کیوبا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کراکس میں ہونے والی فوجی کارروائی کے دوران اس کے 32 اہلکار ہلاک ہوئے، جن کے نام سرکاری طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔ کیوبا ڈیبیٹ میں شائع شدہ اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں وزارتِ داخلہ کے 21 اہلکار شامل تھے، جن میں دو کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت تین اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر اہلکار انقلابی مسلح افواج سے تعلق رکھتے تھے۔

دوسری جانب وینزویلا کی مسلح افواج نے بھی امریکی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 23 فوجی اہلکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ وینزویلا فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 ایڈمرلز، مختلف رینک کے 16 سارجنٹس اور 2 فوجی شامل ہیں۔

مزید برآں ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام کے ابتدائی اندازوں کے مطابق وینزویلا میں ہونے والی فوجی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں کراکس میں صدر نکولس مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے وینزویلا پر فوجی کارروائی کی تھی، جس کے دوران امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو صدارتی محل سے حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک لایا گیا، جہاں ان کے خلاف منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “امریکی کارروائی میں ہلاک فوجی اہلکاروں کے نام جاری وینزویلا اور کیوبا کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!