سینٹرل جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی کی سینٹرل جیل میں پابندِ سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کے روز ملاقات کروائی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی تقریباً 45 منٹ تک ایک ساتھ رہے، جس دوران انہوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔
Wednesday, 7th January 2026

جیل حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جیل قواعد و ضوابط کے مطابق کروائی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ منگل کو بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی تھی، تاہم اس دوران جیل سے باہر سے کسی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور تمام تر عمل قانونی تقاضوں کے تحت مکمل کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “سینٹرل جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!