تیموریہ میں اسٹریٹ کرائم ناکام، مسلح ملزم ہلاک اور خاتون ملزمہ گرفتار

کراچی کے علاقے تیموریہ میں اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنا دی گئی، جہاں ایک موٹر سائیکل پر سوار مسلح جوڑا نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق واقعہ لنڈی کوتل چورنگی کے قریب پیش آیا، جب معید خان لاشاری فروٹ خریدنے کے لیے کھڑے تھے۔

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل افریدی کے دورے کے موقع پر کراچی میں عوامی جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو مدعی معید خان نے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مسلح ملزم رضوان ولد نامعلوم (تقریباً 30–32 سال) موقع پر ہلاک ہوگیا۔ اس کے ساتھ موجود خاتون ملزمہ شمع ولد ابراہیم زوجہ عبدالرحیم کو پولیس نے فوری گرفتار کرلیا۔

تیموریہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے لیے ہلاک شدہ ملزم کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جبکہ گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.19.35 PM WhatsApp Image 2026 01 06 at 8.19.35 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “تیموریہ میں اسٹریٹ کرائم ناکام، مسلح ملزم ہلاک اور خاتون ملزمہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!