پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل افریدی کے دورے کے موقع پر کراچی میں عوامی جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل افریدی کے دورے کے موقع پر عوامی جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پارٹی نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں 11 جنوری بروز اتوار کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

شاہراہوں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، ایف آئی آر درج ہوں گی: وزیر بلدیات سندھ

پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر اور سیکریٹری جنرل ارسلان خالد نے ڈی سی ایسٹ کو خط ارسال کرتے ہوئے بتایا کہ جلسہ پرامن ہوگا اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مثبت فیصلے کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل افریدی 9 جنوری سے 11 جنوری تک کراچی کے دورے پر رہیں گے، جس دوران وہ سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کی قیادت خود کریں گے۔ ان کے ہمراہ صوبائی ارکان اسمبلی بھی موجود ہوں گے اور وہ پارٹی قیادت، جیل میں قید کارکنان اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر شفیع اللہ جان کے مطابق دورے کے دوران سہیل افریدی سندھ کی صوبائی حکومت کے ارکان اور پارٹی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، پارٹی کے اندرونی امور اور سیاسی حکمت عملی پر غور کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے اور سندھ کے ہم منصب سے باضابطہ ملاقات کریں گے تاکہ صوبوں کے درمیان سیاسی تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل افریدی کے دورے کے موقع پر کراچی میں عوامی جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!