وزیر تعلیم سندھ سے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد کی ملاقات، ہڑتال کا اعلان واپس لیا گیا

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی۔ اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز محمد افضال، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

تیموریہ میں اسٹریٹ کرائم ناکام، مسلح ملزم ہلاک اور خاتون ملزمہ گرفتار

وفد نے سندھ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کی فری شپ ڈیٹا کی تصدیق کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ اینٹی کرپشن کے ذریعے تصدیق کے عمل میں اسکول انتظامیہ اور والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وفد کے مطابق تفیش اور ڈیٹا کی ویر فکیشن کے طریقوں میں فرق اور غیر واضح میکانزم کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے وفد کے خدشات کو تسلیم کیا اور کہا کہ ڈیٹا ویریفکیشن کے تمام معاملات ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کے ذریعے حل کیے جائیں گے، تاکہ اسکول منتظمین اور والدین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے پرائیویٹ اسکولز کے سندھ میں مثبت کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ بچوں کی تعلیم ہر صورت متاثر نہیں ہوگی۔

ملاقات کے بعد گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 9 جنوری کو اعلان کردہ ہڑتال واپس لینے کا اعلان کیا اور وزیر تعلیم سندھ کی یقین دہانی اور چیئرمین اینٹی کرپشن کے موقف پر اتفاق کیا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!