شاہراہوں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، ایف آئی آر درج ہوں گی: وزیر بلدیات سندھ

کراچی میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شاہراہوں پر کچرا جلانے کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کچرا جلانے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز ایف آئی آر درج کی جائے گی، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا ڈی آئی جی سی آئی اے آفس کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ

اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ٹاؤن اور یونین کونسل چیئرمینز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اجلاس کو محکمے کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ یوسی اور ٹاؤن چیئرمینز کو بااختیار بنانے کے لیے قوانین تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ یونین کونسل اور ٹاؤن کی سطح پر کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جن کمپنیوں کے ساتھ صفائی کے معاہدے کیے گئے ہیں، ان کے پاس مکمل افرادی قوت اور مشینری کا ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ٹریکرز سے لیس گاڑیاں 24 گھنٹے فعال رہیں، جبکہ کام میں غفلت برتنے والوں کو فوری طور پر معطل کیا جائے گا۔

وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ حکومت جب عوامی وسائل خرچ کر رہی ہے تو صفائی کا نظام بھی پوری دلجمعی اور ذمہ داری سے چلنا چاہیے۔ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “شاہراہوں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، ایف آئی آر درج ہوں گی: وزیر بلدیات سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!