کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عزیز اللہ ولد وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔
شاہ فیصل کالونی میں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر تین مقدمات درج ہیں۔ ملزم اس سے قبل گھروں میں چوری، منشیات فروشی اور گٹکا ماوا کی فروخت جیسے جرائم میں گرفتار ہو چکا ہے۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے پانچ سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد اس کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک سے متعلق مزید تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ پولیس شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
