شاہ فیصل کالونی میں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پاک بحریہ کی معاونت سے پاک–چین مشترکہ سمندری سائنسی تحقیقاتی مہم کا آغاز

گرفتار ملزمان کی شناخت ابو بکر ولد عبد الرحیم، یاسر ولد بشیر اور جنید خان ولد خان اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 10/26، 11/26 اور 12/26 بجرم دفعہ 23(1) اے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے لائے جا سکیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

One thought on “شاہ فیصل کالونی میں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!