ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا ڈی آئی جی سی آئی اے آفس کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ڈی آئی جی سی آئی اے آفس کا دورہ کیا، جہاں انہیں سی آئی اے کراچی کی مجموعی کارکردگی، محکمانہ امور اور جاری اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سہراب گوٹھ پولیس مقابلہ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آ گیا

دورے کے موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو جرائم کی روک تھام، تفتیشی عمل، گرفتار ملزمان اور مختلف آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا۔ بریفنگ میں سی آئی اے کراچی کی مجموعی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی اے وی ایل سی، ایس ایس پی ایس آئی یو اور ایس ایس پی اے وی سی سی بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے سی آئی اے کراچی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں فرائض کی مزید مؤثر انجام دہی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری اور جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

69 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا ڈی آئی جی سی آئی اے آفس کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!