پاک بحریہ کی معاونت سے پاک–چین مشترکہ سمندری سائنسی تحقیقاتی مہم کا آغاز

پاک بحریہ کی معاونت سے پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ سمندری سائنسی تحقیقاتی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم پاکستان نیوی کے نیشنل ہائیڈروگرافک آفس کی نگرانی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی پاکستان اور چین کے سیکنڈ انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا ضلع گھوٹکی کا دورہ، امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

اس سائنسی تحقیقاتی مہم میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کا جدید سروے ویسل پی این ایس بحر مساح تعینات کیا گیا ہے، جو بحری آگہی کے فروغ اور سمندری سائنسی تحقیق کے لیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مشترکہ سمندری تحقیقاتی مہم کا مقصد پاکستانی سمندری حدود میں سمندری ماحول، قدرتی وسائل اور ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے جامع اور مستند معلومات حاصل کرنا ہے۔ اس مہم کے دوران حاصل ہونے والے تحقیقی نتائج ملکی ساحلی اور سمندری علاقوں کی بہتر سمجھ بوجھ، ماحولیاتی رجحانات کے درست اندازے اور مؤثر بحری منصوبہ بندی و پالیسی سازی میں معاون ثابت ہوں گے۔

یہ پاک–چین مشترکہ اوشیانوگرافک کروز دونوں ممالک کے درمیان سائنسی اور تحقیقی تعاون کی ایک روشن مثال ہے، جو شمالی بحیرۂ عرب میں اوشیانوگرافک آگہی کے فروغ اور خطے میں سمندری علوم کے میدان میں اہم کردار ادا کرے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کی معاونت سے پاک–چین مشترکہ سمندری سائنسی تحقیقاتی مہم کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!