شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ اسپیکر آفس، سندھ اسمبلی میں منائی گئی

کراچی، 05 جنوری 2026: اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ، ڈپٹی اسپیکر اینتھونی نوید اور وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون برائے آرکائیوز سرفراز راجڑ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر اسپیکر آفس میں کیک کاٹا۔

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا تاجروں کی پریس کانفرنس پر سخت نوٹس، قانونی کارروائی کی ہدایت

تقریب میں اراکینِ سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں سعدیہ جاوید، ندا کھوڑو، ہیر سوہو، آصف موسیٰ، فیاض بٹ، یوسف بلوچ، ڈاکٹر سکندر شورو، صمیتہ افضل، تنزیلہ ام حبیبہ، امداد پتافی، سید فرخ شاہ، پیر مجیب، حالار وسان، جام شبیر علی، محمد قاسم سومرو اور حنا دستگیر شامل تھے۔

اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے آئین کے خالق، عوامی سیاست کے بانی اور جمہوریت کی مضبوط علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور عام آدمی کو سیاست میں آواز دی جو آج بھی رہنمائی کا باعث ہے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی شہید بھٹو کے جمہوری فلسفے اور پارلیمانی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا آئینی کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔

تقریب میں سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق اور ڈائریکٹر جنرل سندھ اسمبلی عرفان احمد میمن بھی موجود تھے۔

اختتام پر شرکاء نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ اسپیکر آفس، سندھ اسمبلی میں منائی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!