وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کونووکیشن 2025 سے خطاب: علم اور قومی خدمت پر زور

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سندھ چیپٹر کی کونووکیشن 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض اسناد کی تقسیم نہیں بلکہ طلبہ کے طویل فکری اور تعلیمی سفر کا لمحہ ہے۔

کورنگی: شادی کی تقریب جاتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد نالے میں گر گئے، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

مراد علی شاہ نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم کو وقت، فاصلے اور حالات کی قید سے آزاد کیا ہے۔ انہوں نے اس ادارے کو پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی اس ادارے میں تعلیم حاصل کی، جس سے قیادت کا اصل حسن سیکھنے میں ظاہر ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گریجویٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے جو ڈگریاں حاصل کی ہیں، وہ محنت، قربانی اور مستقل مزاجی کی علامت ہیں اور یہ دن اختتام نہیں بلکہ نئے شعوری سفر کا آغاز ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ علم کو محض ذاتی کامیابی تک محدود نہ رکھیں بلکہ معاشرتی بہتری کے لیے استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کو قوم کے فکری مستقبل کی ضمانت سمجھتی ہے اور اعلیٰ تعلیم، فاصلاتی تعلیم اور عمر بھر سیکھنے کے مواقع کو وسعت دی جا رہی ہے۔ والدین کی قربانیوں کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں اور انتظامیہ و اساتذہ نے ہر چیلنج کے باوجود علم کے چراغ کو روشن رکھا۔

آخر میں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام گریجویٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور دعا کی کہ وہ علم، دیانت، برداشت، انسان دوستی اور قومی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!