ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں تعارفی اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے واضح حکمتِ عملی پر زور

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اہم تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے امن و امان، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

کے۔الیکٹرک کی 2025 میں مستحکم کارکردگی، پیداوار سے ڈیجیٹلائزیشن تک نمایاں پیش رفت

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن، ڈی آئی جی ٹریفک، تمام زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹیگیشن، ایس پیز سی آئی اے اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی نوعیت اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک واضح اور جامع حکمتِ عملی بھی پیش کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی رابطہ، فیلڈ میں موجودگی اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کو فروغ دیا جائے۔

پولیس چیف نے واضح کیا کہ عوام کو فوری اور مؤثر ریلیف کی فراہمی کراچی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام افسران کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

WhatsApp Image 2026 01 02 at 8.14.52 PM WhatsApp Image 2026 01 02 at 8.14.53 PM WhatsApp Image 2026 01 02 at 8.14.53 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 02 at 8.14.53 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 02 at 8.14.53 PM 3

63 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں تعارفی اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے واضح حکمتِ عملی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!