این ڈی ایم اے کا پنجاب میں شدید دھند کا الرٹ جاری آئندہ تین روز تک صورتحال سنگین رہنے کا خدشہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب میں دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو سکتی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں تعارفی اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے واضح حکمتِ عملی پر زور

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں اور ساہیوال میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی میں بھی دھند کی صورتحال سنگین رہ سکتی ہے۔

الرٹ کے مطابق بالائی سندھ کے مختلف علاقوں بالخصوص سکھر کے گرد و نواح میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات اور علی الصبح دھند چھائے رہنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی تاکید کی گئی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “این ڈی ایم اے کا پنجاب میں شدید دھند کا الرٹ جاری آئندہ تین روز تک صورتحال سنگین رہنے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!