شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی منشیات فروش محمد آنیس گرفتار

شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد آنیس کے نام سے ہوئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ میں 2013 سے 2025 تک مختلف ایف آئی آرز شامل ہیں، جن میں قتل، چھینا جھپٹی، جنسی زیادتی اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات شامل ہیں۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 190 گرام اعلیٰ معیار کی چرس اور فروخت کے لیے رقم برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پولیس دیگر ممکنہ ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی منشیات فروش محمد آنیس گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!