سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

مبینہ ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی چارج سنبھال لیا

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان شہری حسیب سے ڈکیتی میں ملوث تھے۔ پولیس نے اسپارکو روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لیا، جن کی نشاندہی پر ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، 15 ہزار روپے نقدی، غیر قانونی پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرؤف، فراز خان اور منصور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ دیگر ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!