ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کی کراچی پولیس آفس آمد پر ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی چوری میں ملوث ملزم گرفتار پی ٹی سی ایل کی تانبے کی تار برآمد
بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے باضابطہ طور پر بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
واضح رہے کہ آزاد خان اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں انہوں نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔

