پاکستان کی انڈر 15 اسکواش میں شاندار فتح، محمد سہیل عدنان نے عالمی ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد: پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر کے قومی پرچم بلند کر دیا۔ نوجوان کھلاڑی محمد سہیل عدنان نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے یوان شی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

سال 2026 سندھ میں ترقی، سہولت اور استحکام کا سال ہوگا: شرجیل انعام میمن

فائنل مقابلے میں محمد سہیل عدنان نے چینی حریف کو 11-7، 11-9 اور 11-7 سے مات دے کر اپنی برتری ثابت کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے عالمی سطح پر جونیئر اسکواش میں اپنی مضبوط موجودگی ایک بار پھر منوا لی۔

محمد سہیل عدنان اس سے قبل جنوبی کوریا میں ہونے والی 32ویں ایشین انڈر 13 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے بھی فاتح رہ چکے ہیں۔ ایشین جونیئر اسکواش ایونٹ کے دوران انہوں نے بھارت کے ابھاد سنگھ کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

کوارٹر فائنل میں سہیل عدنان نے بھارتی کھلاڑی ابھاد سنگھ کو 11-3، 11-9 اور 11-4 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ماہرین کے مطابق محمد سہیل عدنان کی یہ مسلسل کامیابیاں نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مثبت اور خوشگوار نتائج کا مظہر ہیں۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کی انڈر 15 اسکواش میں شاندار فتح، محمد سہیل عدنان نے عالمی ٹائٹل جیت لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!