ایس آئی یو اور سی آئی اے کی بڑی کارروائی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد تین ملزمان گرفتار

ایس آئی یو، سی آئی اے اور ٹاسک فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر کے علاقے بوٹ بیسن سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات، غیر ملکی شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی بڑی کامیابی اندھے کیس میں موبائل فون چوری کا ملزم گرفتار

ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق کارروائی کے دوران 37 غیر ملکی شراب کی بوتلیں، چار کلو چرس، 28 گرام کوکین اور 195 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، پستول اور کلاشنکوف بھی تحویل میں لے لی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب، عبدالصمد اور شیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر عناصر تک پہنچنے کے لیے قانونی کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ایس آئی یو اور سی آئی اے کی بڑی کارروائی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!