کراچی: سڑکوں کی مرمت اور ٹریفک مینجمنٹ کے جامع منصوبے کی منظوری

کراچی: کراچی کے مختلف شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں کی موجودہ خراب حالت کو درست کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ان منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اقدامات کی منظوری دی گئی۔

کراچی: سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کی تشدد، 3 لاکھ روپے کا بیگ چھینے کا مقدمہ درج

اجلاس میں بتایا گیا کہ بلدیہ عظمی کراچی 106 اہم شاہراہوں جبکہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز 453 اندرونی سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں پر کام کریں گی۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام ادارے منصوبوں کو مربوط انداز میں مکمل کریں تاکہ کام میں کسی قسم کی ڈپلی کیشن نہ ہو۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سی ای او ٹرانس کراچی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ کی پروجیکٹ ڈائریکٹر، کراچی موبلیٹی پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، کے ڈی اے، ریڈ لائن اور یلو لائن کے سینئر افسران سمیت ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریڈ لائن اور یلو لائن منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یونیورسٹی روڈ پر اردو کالج کے بالمقابل مقام پر ڈائیورزن کے لیے دو اعشاریہ سات کلومیٹر سڑک پر پیچ ورک کا کام شروع کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے اور منظوری کے لیے سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ٹریفک مینجمنٹ کے لیے کمشنر کراچی کی ہدایت پر 45 ٹریفک سگنلز کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ 31 نئے سگنلز نصب کیے جائیں گے۔ ضلع شرقی میں 138، ضلع وسطی میں 50، ضلع جنوبی میں 27، کورنگی میں 93، ملیر میں 193 اور ضلع کیماڑی میں 27 سڑکوں کی مرمت کے منصوبے شامل ہیں۔

اجلاس میں آئی آئی چندریگر روڈ کو خوبصورت بنانے اور ماری پور روڈ کی حالت بہتر بنانے کے منصوبے بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

64 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی: سڑکوں کی مرمت اور ٹریفک مینجمنٹ کے جامع منصوبے کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!