کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی سٹی کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کی جانب سے تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں الزام ہے کہ رجب بٹ کا بیگ چھین کر اس میں موجود 3 لاکھ روپے نکالے گئے۔
پشاور کور نے 50 ویں چیف آف آرمی اسٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ پیر کو سیشنز کورٹ سینٹرل میں پیش ہوئے، جہاں ان کی عبوری ضمانت کی مدت 20 دسمبر کو ختم ہو رہی تھی۔ پیشی کے دوران 15 سے 20 وکلاء نے ان پر اچانک حملہ کیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں ایک وکیل نے بیگ واپس دلایا، تاہم رقم موجود نہیں تھی۔
رجب بٹ کے وکیل علی اشفاق نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کا یہ غیر پیشہ ورانہ رویہ، ملک میں وکلاء کی شناخت اور ساکھ کو کمزور کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وکلاء کو فریقین کے ساتھ تعلیمی اور قانونی طریقے سے اپنے حقوق کے تحفظ پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ عدالتوں میں ایسے تشدد اور بدمعاشی کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔
واقعے کے دوران رجب بٹ شدید زخمی ہوئے، ان کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا اور وہ زمین پر گر گئے۔ موقع پر موجود وکلاء نے انہیں فوری اٹھا کر ابتدائی طبی امداد کے لیے منتقل کیا۔ رجب بٹ کے وکیل نے سندھ بار کونسل اور کراچی بار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات پر فوری نوٹس لیا جائے تاکہ وکلاء کی عزت اور ساکھ محفوظ رکھی جا سکے۔
