کورنگی مہران ٹاؤن میں کھلا گٹر ایک اور معصوم جان نگل گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں غفلت کا المناک نتیجہ سامنے آ گیا، جہاں کھلے گٹر میں گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق، کئی اہم کمانڈر بھی شہید

پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے گٹر میں گر گیا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق گٹر طویل عرصے سے کھلا پڑا تھا جس کی کوئی حفاظتی مرمت نہیں کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے چاچا نے اپنی مدد آپ کے تحت گٹر میں اتر کر لاش کو باہر نکالا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ اہلِ خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں کھلے مین ہولز اور گٹروں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں ماہ گلشنِ اقبال کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب بھی ایک 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا تھا، جس کی لاش 14 گھنٹے بعد تقریباً ایک کلومیٹر دور نالے سے ملی تھی۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں کھلے گٹروں اور مین ہولز کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ مزید معصوم جانیں محفوظ رہ سکیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی مہران ٹاؤن میں کھلا گٹر ایک اور معصوم جان نگل گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!