حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق، کئی اہم کمانڈر بھی شہید

غزہ — فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے معروف ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

میمن گوٹھ پولیس کی کامیاب کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

القسام بریگیڈ کے نئے ترجمان کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ابو عبیدہ سمیت القسام بریگیڈ کے متعدد سینئر کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔ بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ اور حکم العیسیٰ بھی شامل ہیں۔

نئے ترجمان نے بتایا کہ ابو عبیدہ کا اصل نام حذیفہ الکحلوت تھا، جبکہ انہوں نے تصدیق کی کہ یحییٰ السنوار کے بھائی محمد السنوار، القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد تنظیم کے سربراہ تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ حذیفہ الکحلوت القسام بریگیڈ کے میڈیا ونگ ’’الاعلام العسکری‘‘ کے سربراہ تھے اور انہوں نے 20 سال سے زائد عرصے تک ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس دوران میڈیا ونگ کو جدید خطوط پر استوار کیا۔

القسام بریگیڈ کے نئے ترجمان نے کہا کہ حذیفہ الکحلوت اپنے پیچھے ’’ابو عبیدہ‘‘ کا لقب چھوڑ گئے ہیں، جسے اب تنظیم کی جانب سے برقرار رکھا جا رہا ہے۔ حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے ترجمان کا نام بھی ابو عبیدہ ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں برس اگست میں ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کی اب القسام بریگیڈ نے تصدیق کر دی ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق، کئی اہم کمانڈر بھی شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!