کرک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستان کے اسٹارٹ اپس کو ڈیووس میں عالمی پلیٹ فارم، پاتھ فائنڈر گروپ کا منفرد اقدام
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق کرک کے سرحدی پہاڑی سلسلے میں واقع تھانہ خرم کی حدود کرکنڈوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔
آر پی او کے مطابق آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی پہاڑی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
عباس مجید مروت نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
