سہراب گوٹھ میں گھر سے تین بچوں اور خاتون کی لاشیں برآمد، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنامنڈی کے قریب ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں تین معصوم بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، دو موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے فوری تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ قتل کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا مکمل طور پر جائزہ لے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور واقعے کی شفاف تحقیقات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور جلد مزید پیش رفت متوقع ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سہراب گوٹھ میں گھر سے تین بچوں اور خاتون کی لاشیں برآمد، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!