وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر خراجِ عقیدت

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو دخترِ مشرق اور دنیا کی پہلی مسلم خاتون وزیراعظم تھیں۔ انہوں نے اپنے خون سے غریب عوام کے حقوق اور ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی۔
وزیر داخلہ سندھ کی لاڑکانہ آمد محترمہ بینظیر بھٹو کے 18ویں یومِ شہادت پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بی بی شہید نے خدمتِ خلق کو سیاست کا محور بنایا اور پسماندہ طبقے کی آواز بنیں۔ آمریت اور مشکلات کے باوجود انہوں نے عوامی حقوق کے لیے بے خوف قیادت کا مظاہرہ کیا اور جمہوریت کی شمع روشن رکھی۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کو زندہ رکھتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت، آئین اور عوامی شعور کی روشنی دی۔ شہادت کے بعد صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کو بچاتے ہوئے ”پاکستان کھپے“ کا نعرہ بلند کیا، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج محترمہ کے وژن اور عوام دوست فلسفے کے حقیقی وارث ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوامی مفاد اور جمہوری تسلسل کی جدوجہد کو ذاتی سیاست پر ترجیح دیتی رہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ قائد عوام کے نظریے، شہید بی بی کی قربانیاں، صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متحرک قیادت کے زیر سایہ پیپلز پارٹی کے عوامی اور جمہوری مشن کو ہر حال میں کامیاب بنایا جائے گا۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر خراجِ عقیدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!