پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آصفہ بھٹو اور فریال تالپور کی گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری برسی پر سندھ اور آزاد کشمیر میں عام تعطیل
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
