کراچی کسٹمز کی کارروائی 8 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد

کسٹمزانفورسمنٹ نے ہمدرد چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ کسٹمز حکام کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے داخلی پوائنٹس پر سادہ لباس دستے تعینات کیے تھے، جبکہ ایک اسکواڈ موچکو میں اور دو اضافی دستے ناردرن بائی پاس پر تعینات کیے گئے تھے۔
شہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر سندھ حکومت کا خراج عقیدت

کسٹمز حکام نے بتایا کہ موبائل فونز کو مزدا ٹرک کے آئل ٹینک میں چھپایا گیا تھا، جسے تحویل میں لے کر مزید جانچ کے لیے سی پی ایف گودام منتقل کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران آئی فون سمیت 803 برانڈز کے موبائل فونز برآمد کیے گئے، جن کی قیمت کا تخمینہ تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا، جس کے بعد کیس کی کل مالیت 8 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔

مزدا ٹرک کے ڈرائیور اور ہیلپر کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر قدم ہے اور مستقبل میں بھی ایسے واقعات کے سدِباب کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی۔

WhatsApp Image 2025 12 26 at 5.56.53 PM WhatsApp Image 2025 12 26 at 5.56.53 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 26 at 5.56.54 PM WhatsApp Image 2025 12 26 at 5.56.54 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کسٹمز کی کارروائی 8 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!