شہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر سندھ حکومت کا خراج عقیدت

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ریلیف عبدالجبار خان نے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ متاع، جمہوری جدوجہد کی روشن علامت اور عوام دوست فلسفے کی عملی تصویر تھیں۔
کیماڑی پولیس نے سال 2025 میں بڑے جرائم کے خاتمے کی رپورٹ جاری کردی

عبدالجبار خان نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات اور عوامی امیدوں کو جرات، قربانی اور بے خوف قیادت کے ساتھ عملی سیاست میں ڈھالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے مشکل حالات میں جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا اور نظام کو تسلسل دیا، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جدید جمہوری وژن اور عوام دوست سیاست کے حقیقی امین ہیں۔

معاون خصوصی برائے ریلیف نے کہا کہ سندھ حکومت شہید بھٹو خاندان کے عوام دوست فلسفے کے مطابق فلاحی، ریلیف اور ترقیاتی اقدامات میں مصروف عمل ہے اور قدرتی آفات یا عوامی مشکلات کے وقت ریلیف مشینری کا صفِ اول میں ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ خدمتِ خلق کا مشن آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مفاہمت، جمہوری تسلسل اور عوامی مفاد کو ذاتی سیاست پر ترجیح دی، اور یہی بصیرت پارٹی کو ہر دور میں عوام کے دلوں میں زندہ رکھتی ہے۔ آخر میں عبدالجبار خان نے کہا کہ پارٹی ہر حال میں قائدِ عوام کے نظریے، شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں اور موجودہ قیادت کے وژن کے تحت عوامی مشن کو کامیاب بنائے گی، کیونکہ یہی جمہوریت اور عوام کی خدمت کی ضمانت ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “شہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر سندھ حکومت کا خراج عقیدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!