ضلع کیماڑی پولیس نے سال 2025 کے دوران اپنی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2150 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اورنگی ٹاؤن تبلیغی اجتماع کا دورہ فول پروف سیکیورٹی ہدایات جاری
قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں 53 ملزمان گرفتار ہوئے اور ان سے اسلحہ و خنجر برآمد کیے گئے۔ اسٹریٹ کرائم میں ملوث 704 ملزمان کو بھی پکڑا گیا، جن کے قبضے سے 646 پستول، رائفلیں اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 773 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے بھاری مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، جن میں 577 کلو چرس، 40 کلو آئس، 11 کلو ہیروئین، 10 کلو افیم، 8.5 کلو تنزانیہ کرسٹال اور 7 کلو ویڈ شامل ہیں، برآمد کی گئی۔ علاوہ ازیں 506 غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور 22,750 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا بھی ضبط کیا گیا۔
اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 170 نان کسٹم موبائل فون اور ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل پیٹرول بھی برآمد کیے گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے بتایا کہ کیماڑی پولیس کی کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل جاری ہیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
