بن قاسم پولیس کی اسٹیل مل سے لوہے اور مشینری کی بڑی چوری کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے اسٹیل ملز سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور قیمتی دھاتیں چوری کرنے والے منظم گروہ کے خلاف تاریخی کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کے مطابق خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ابراہیم حیدری پولیس کا شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں اسٹیل مل کے ملازمین بھی شامل تھے جو اندرونی سہولت کاری کے ذریعے چوری شدہ مشینری اور دھاتیں باہر منتقل کر رہے تھے۔ مرکزی ملزم ندیم حسین گروہ کا سرکردہ کردار ادا کر رہا تھا اور چوری شدہ سامان کی ڈیلنگ میں ملوث تھا۔

ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے سامان میں اسٹیل مل کے پلانٹ کا لوہا اور مشینری شامل ہے، جس کا وزن 36,000 کلوگرام یعنی 36 ٹن سے زائد ہے اور مالیت کروڑوں روپے ہے۔ پولیس نے چوری شدہ سامان کو منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والے 22 ویلر ٹرک بھی تحویل میں لے لیے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم حسین، نصار، عبدالوحید، لیاقت خان، زاہد خان اور خالد شام کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.45.55 PM WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.45.55 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.45.56 PM WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.45.56 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “بن قاسم پولیس کی اسٹیل مل سے لوہے اور مشینری کی بڑی چوری کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!