کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی تھی، جس سے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔
نادرن بائی پاس پر ایس آئی یو ٹیم پر حملہ پولیس موبائل کی توڑ پھوڑ اہلکار یرغمال
ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سید پاڑے کے علاقے سے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والے دو پسٹل، ایک رائفل اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ میں براہِ راست ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عادل، مہتاب، اسامہ اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہوائی فائرنگ ایک سنگین اور قابلِ سزا جرم ہے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
