پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، بلوچستان کے بارڈر جیوانی سے 123 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

بلوچستان: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے سرحدی علاقے جیوانی سے غیر قانونی طور پر آمد و رفت کرنے والے ایک سو تئیس (123) تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔

بن قاسم پولیس کی اسٹیل مل سے لوہے اور مشینری کی بڑی چوری کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

کوسٹ گارڈز کے مطابق گرفتار افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات کے ایران اور پاکستان کے درمیان غیر قانونی سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.35 PM WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.35 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.36 PM WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.36 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.46.37 PM

71 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!