نادرن بائی پاس پر ایس آئی یو ٹیم پر حملہ پولیس موبائل کی توڑ پھوڑ اہلکار یرغمال

نادرن بائی پاس کے علاقے میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم پر منشیات فروشوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچایا گیا جبکہ پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
گارڈن میں رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی جمیل چھانگا گروپ کے دو بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار

ذرائع کے مطابق ایس آئی یو کی ٹیم منشیات فروشوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے لیے نادرن بائی پاس پہنچی تھی کہ اس دوران ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس موبائل پر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موچکو تھانے کی پولیس اور ایس آئی یو کی اضافی نفری فوری طور پر موقع پر روانہ کر دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پانے اور یرغمال اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.45.11 PM WhatsApp Image 2025 12 24 at 3.45.11 PM 1

70 / 100 SEO Score

One thought on “نادرن بائی پاس پر ایس آئی یو ٹیم پر حملہ پولیس موبائل کی توڑ پھوڑ اہلکار یرغمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!