گارڈن میں رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی جمیل چھانگا گروپ کے دو بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گارڈن سے بھتہ خوری میں ملوث جمیل چھانگا گروپ کے دو کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حماد عرف چیل اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
مارول اسٹوڈیوز نے Avengers: Doomsday کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا اسٹیو راجرز کی واپسی کی تصدیق

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھتہ خوری کی پرچیاں، موبائل فون، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا سے براہِ راست رابطے میں تھے اور اس کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں فیکٹری مالکان، دکانداروں، بلڈرز اور ہوٹل مالکان کو بھتہ وصولی کی پرچیاں دیتے، فائرنگ کرتے اور خوف و ہراس پھیلاتے رہے۔

ملزمان نے مزید بتایا کہ انہوں نے جہانگیر روڈ پر زیرِ تعمیر عمارت، الحیات ہوٹل سولجر بازار جمشید ٹاؤن اور 13 دسمبر کو برج اسٹار نشتر روڈ گارڈن میں بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو افراد ساجد اور ممتاز زخمی ہوئے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ملزمان کو وارداتوں کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار افراد عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں بھتہ خوری، دہشت گردی اور اقدامِ قتل کے مقدمات درج ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پاکستان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں بروقت اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن یا مددگار واٹس ایپ نمبر پر دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “گارڈن میں رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی جمیل چھانگا گروپ کے دو بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!