اسلام آباد: عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد شیئرز 135 ارب روپے میں خریدنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
کرسمس اور نیو ایئر: کراچی ٹریفک پولیس کی چرچز کی سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر اہم ملاقات
یہ بولی نجکاری کے تیسرے مرحلے میں لگائی گئی، جس میں لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ بولی کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب روپے کی بولی لگائی تھی، جب کہ ائیربلیو نے 26.5 ارب روپے کی بولی دی تھی۔ عارف حبیب کنسورشیم نے پہلے مرحلے میں 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دی تھی۔
دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25 ارب روپے کی نئی بولی دی، جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی بولی کے ساتھ سبقت حاصل کی۔
مشیر نجکاری کمیشن محمد علی نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے اور حکومت کا مقصد صرف اسے فروخت کرنا نہیں بلکہ اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ پی آئی اے کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔
مشیر نجکاری کمیشن نے مزید کہا کہ دو تہائی ادائیگی ابتدائی طور پر اور ایک تہائی بعد میں کی جائے گی۔ بڈرز کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کر سکیں۔
